Posts

پاکستان سپر لیگ کے باقی میچوں کا انعقاد نہ ہوسکا تو رواں سال کا چیمپئن کون ہوگا؟

Image
لاہور(گلوبل کرنٹ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز نومبر میں کروانے جانے کا امکان، رواں سال کے آخر میں بھی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہوا تو پھر ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی کر دیے جانے والے سیمی فائنل اور فائنل میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر نومبر کے ماہ میں ہو سکتا ہے۔نومبر کے ماہ تک کرونا وائرس کی صورتحال قابو میں آ جانے کا امکان ہے، جب اس وقت پاکستان کی کوئی کرکٹ سیریز بھی شیڈول نہیں، اسی لیے نومبر کے ماہ میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کروائے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے نومبر میں بھی میچز کا انعقاد نہ ہو سکا، تو پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فوری طور پر پاکستان سپر لیگ 2020ءکو ملتوی کردیا گیا ہے۔لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چند روز قبل پاکستان چھوڑ کر جانیوالے ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہون...

قومی ویمن کرکٹرز کی ڈانس ویڈیو

Image
   

پاکستان سپر لیگ فائیو،ٹرافی سے پردہ اٹھا دیا گیا

Image
کراچی (گلوبل سپورٹس رپورٹ)پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایڈرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کپتان و مالکان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کو دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے ہمراہ گراؤنڈ میں لے کر آئے جس کے بعد ٹرافی سے پردہ اٹھایا گیا۔پاکستان کے سپر اسٹار اور اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی و دیگر کے ہمراہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔واضح رہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ٹرافی کی لمبائی...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،شریک ٹیموں کی کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن دیکھیں

Image

یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

Image
اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز  رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔یاسر شاہ نے حال ہی میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی تھی۔یاسر شاہ نے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

قومی ٹی ٹونٹی کپ کا چیمپئن کون بنا؟

Image
ملتان (سپورٹس ٹائمز رپورٹ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور وائٹس نے اپنے نام کر لیا ،فیصلہ کن معرکے میں لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 2وکٹوں سے شکست دی۔لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئٹنی کپ کے فائنل میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 162رنزبنائے ۔ راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک 44،زاہد منصور30، حماد اعظم 22اور محمد نواز21رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ حیدر علی 4،عمر امین11،سعود شکیل 5،جمال انور 10اورسہیل تنویر 4رنز بنا سکے ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2,2،ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا لاہو...

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی ٹیم کا اہم ہتھیار کون ہوگا؟سرفراز احمد نے بتا دیا

Image
سینچوریشن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لیگ اسپینر یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دے دیا۔میچ سے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ٹیسٹ میچ میں بہترین تیار کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنچورین کی وکٹ بہت خطرناک ہے اور یہاں چوتھے دن 200 یا زائد رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ اگر انہوں نے ٹاس جیتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مہمان ٹیموں کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے بالخصوص جنوبی ایشیا کی ٹیموں کو یہاں شدید مشکلات پیش آتی ہے۔انہوں نے فاسٹ باؤلنگ کو مدد گار پچ پر بھی عالمی ریکارڈ یافتہ لیگ اسپینر یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دے دیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے گزشتہ 3 سالوں میں ٹاپ کلاس لیگ اسپنر کا سامنا نہیں کیا جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو سمجھنے میں مکی آرتھر سے ...