Posts

Showing posts from December, 2018

یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

Image
اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز  رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔یاسر شاہ نے حال ہی میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی تھی۔یاسر شاہ نے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

قومی ٹی ٹونٹی کپ کا چیمپئن کون بنا؟

Image
ملتان (سپورٹس ٹائمز رپورٹ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور وائٹس نے اپنے نام کر لیا ،فیصلہ کن معرکے میں لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 2وکٹوں سے شکست دی۔لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئٹنی کپ کے فائنل میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 162رنزبنائے ۔ راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک 44،زاہد منصور30، حماد اعظم 22اور محمد نواز21رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ حیدر علی 4،عمر امین11،سعود شکیل 5،جمال انور 10اورسہیل تنویر 4رنز بنا سکے ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2,2،ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا لاہو...

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی ٹیم کا اہم ہتھیار کون ہوگا؟سرفراز احمد نے بتا دیا

Image
سینچوریشن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لیگ اسپینر یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دے دیا۔میچ سے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ٹیسٹ میچ میں بہترین تیار کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنچورین کی وکٹ بہت خطرناک ہے اور یہاں چوتھے دن 200 یا زائد رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ اگر انہوں نے ٹاس جیتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مہمان ٹیموں کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے بالخصوص جنوبی ایشیا کی ٹیموں کو یہاں شدید مشکلات پیش آتی ہے۔انہوں نے فاسٹ باؤلنگ کو مدد گار پچ پر بھی عالمی ریکارڈ یافتہ لیگ اسپینر یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دے دیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے گزشتہ 3 سالوں میں ٹاپ کلاس لیگ اسپنر کا سامنا نہیں کیا جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو سمجھنے میں مکی آرتھر سے ...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے؟

Image
میلبرن(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)کرسمس کے اگلے روز یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔26 دسمبر کو مسیحی سینٹ اسٹیفن ڈے مناتے ہیں اور کئی ممالک میں اس روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے، سینٹ اسٹیفن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسیحیوں کے پہلے شہید تھے۔کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی ڈومسٹک ٹیم وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس میچ کی روایت چلی آرہی تھی اور ایک موقع پر نیو ساؤتھ ویلز کے کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ وہ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے باکسنگ ڈے کی چھٹی اپنے اہلخانہ کے ساتھ نہیں گزار سکتے۔اسی عرصے کے دوران 51-1950 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا ایک میچ 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے بعد کرسمس کے موقع پر جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور میچ کے دوسرے روز باکسنگ ڈے (26 دسمبر) تھا۔یوں کرسمس کی چھٹی ٹیسٹ میچ کے درمیان آنے پر 1980 میں میلبرن کرکٹ کلب اور آسٹ...

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان اہم میچ براہ راست دیکھنے کیلئے تصویر کوکلک کریں

Image

بیگ بیش لیگ میں ٹاس کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا۔۔۔

Image
سڈنی (سپورٹس ٹائمز رپورٹ )آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ٹاس کے لیے روایتی سکہ اچھالنے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔بگ بیش لیگ میں اب ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے اور ’ہیڈ‘ اور ’ٹیل‘ کی جگہ ’ہلز‘ یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا ’فلیٹ‘ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بگ بیش لیگ کے سربراہ کم مک کونی نے ٹاس کے لیے نئے طریقہ کار کو زبردست لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بی بی ایل ہے، ٹاس کا یہ طریقہ گلی محلے اور ساحل پر ہونے والی کرکٹ میں اختیار کیا جاتا ہے۔کم مک کونی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کار پسند نہیں آیا لیکن ایسے افراد کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں انہوں نے آخری بار کب ٹاس کے لیے سکہ اچھالنے کو غور سے دیکھا تھا۔

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،فرانس اور چین کے درمیان میچ براہ راست دیکھنے کیلئے تصویر کو کلک کریں

Image